Pages

Introduction

بسم اللہ الرحمن الرحیم

( Introduction)تعارف 


فاٶنڈیشن کی بنیاد جولائی 2015 کو کلاہ کوٹلی آزاد کشمیر کے مقام پر رکھی گئی تھی۔
🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹

(Purpose)مقاصد

فاٶنڈیشن کا بنیادی مقصد انسانیت کی خدمت ہے جس میں سر فہرست مستحق اور بے سہارا طلباء و طالبات کی بنیادی تعلیم  کے حصول میں معاونت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی بنیادی میٹرک تک تعلیم مکمل کر سکیں۔
 اسکے علاوہ وافر مقدار میں فنڈز ہونے کی صورت میں بیوہ خواتین کی معاونت
یتیم بیٹیوں کی شادی میں معاون
بے سہارا مریضوں کی علاج میں معانت
کرنا شامل ہے۔
🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹

دائرہ کار

١۔ ریجن کلاہ جس میں ٹینڈہ،چوکی،کلاہ اور پناکھہ شامل ہیں۔
٢۔ریجن منجھاڑی جس میں چمبہ گلی،دھمن پکھوناڑ ،لس،منجھاڑی ،چنوچی،کہن،میڑی،لوہی،سراں اور پٹیاڑی
٣۔ریجن بلوچ جس میں کیمر،ایریاڑی،کہالہ،بھاٹہ دھڑا،گہل گجن،نورسہ،بیری،تہنئی ،کنجہیر شامل ہیں۔
اس کے علاوہ بھی آزاد کشمیرکے طول و عرض سے ہمارے ممبرز موجود ہیں جو ہمارے ساتھ تعاون کرتے رہتے ہیں۔
🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹

کارکردگی رپورٹ

(Progress Report)

فاٶنڈیشن نے قیام سے اب تک سینکڑوں مستحق افراد کی معاونت کی جس میں پچھلے چار سالوں کے دوران مستحق بچوں کو لاکھوں کی سٹیشنری بھی شامل ہے۔
اسکے علاوہ فاٶنڈیشن نے گورنمنٹ بوائز مڈل سکول منجھاڑی  میں ایک کڈز روم ترتیب دیا ہے جس میں 2017 سے بچے نرسری اور پریپ کی آرام دہ ماحول میں تدریسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوۓ ہیں۔
یہاں مکمل تفصیل لکھنا چونکہ ناممکن سی بات ہے لہذا اگر آپ کے پاس وقت ہو تو ہمارافیس بک پیج وزٹ کر کے تفصیلات سے آگاہی حاصل کر سکتا ہے۔
Page link:https://www.facebook.com/ehsas.ajk.org/
🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹

پروگرام کی خصوصیات

١۔یہ پروگرام سیاست اور مذہبی و مسلکی اختلافات سے بالاتر ہو کر محض انسانی ہمدردی کا درس دیتا ہے۔اس میں کسی بھی مستحق کی امداد انسانی بنیادوں پر کی جاتی ہے۔
٢۔ممبرز فاٶنڈیشن کےکسی بھی گروپ یا ڈسکشن پلیٹفارم پر اپنےسیاسی و مسلکی اختلافات کو ڈسکس نہیں کر سکتے۔فاٶنڈیشن کے دائرے میں شامل ہونےپر سارے ممبرز ایک اکائی اور جسد واحد کی طرح کام کرتے ہیں۔
٣۔امداد کرتے وقت مستحق کی عزت نفس کا خیال رکھا جاتا ہے اور کسی قسم کی فوٹو وغیرہ نہیں کھینچی جاتی نہ ہی اس کا نام نیوز اپڈیٹ میں پبلش کیا جاتا ہے۔تاہم ریکارڈر میں مکمل ڈیٹا نوٹ کیا جاتا ہے اور وصول کنندہ کے دستخط کروائے جاتے ہیں اور شناختی کارڈ نمبر نوٹ کیا جاتا ہے۔اسکے علاوہ مستحق افراد کے بارے میں اس ایریا کے کوآرڈینیٹرز سے تصدیق بھی کی جاتی ہے کہ سائل واقعی مستحق بھی ہے کہ نہیں۔
٤۔ہر ایریا کا فنڈ اسی ایریا کے مستحقین کی امداد پر خرچ کیا جاتا ہے جس کے لیے ریجنل کمیٹی معاملات کی ذمہ دار ہوتی ہے جن میں نگران علاقہ،ناظم،نائب ناظم اور خزانچی شامل ہوتے ہیں۔
٥۔فاٶنڈیشن اجتمائی مفاد کے کام مثلاً پانی کا انتظام وغیرہ پر بھی توجہ دیتی ہے جس سے کل مخلوق مستفید ہو سکتی ہے۔حال ہی میں ریجن کلاہ میں دو فیملیز کےتعاون سے دو عدد الیکٹرک کولرز کی تنصیب کی گئی ہے۔
🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹

ممبرشپ کا طریقہ

ہماری ممبرشپ پورے آزاد کشمیر کے باسیوں کے لیے اوپن ہے۔
ممبرشپ کے لیے اپنا
نام،ولدیت،مستقل و موجودہ ایڈریس،تعلیمی قابلیت ،موجودہ روزگار  اور موبائل نمبر ہمارے کسی بھی کوآرڈینیٹر کے پاس درج کروا کر ممبر بن سکتے ہیں یا اپنا ڈیٹا ان نمبرز پر سینڈ کریں۔
⭕Baloch Azad Kashmir:
Muhammad Asghar
03465000520
Ghulaam Rasool Ajiz(Qatar)
+974 3348 1225
⭕Kalah Kotli Azad Kashmir
Imtiaz Sb:
0346-5246956
Qamar Mehmood Malik
0342-5085798
⭕Manjhari Azad Kashmir 
Adnan Wazir
0346-5030881;
Muhammad Asif saudi arabia From Chanochhi:
+966507619381
⭕Rawlakot
Hafiz Nadir sb
+966582308795

ممبرشپ فنڈ
(Membership Fund)
فاٶنڈیشن کا ماہانہ ممبرشپ فنڈ 100روپے ہے جو کہ ہر ممبر آسانی سے جمع کروا سکتا ہے۔اس سلسلے میں پورے سالکا اکٹھا فنڈ مبلغ بارہ صد روپے ہر سال دسمبر میں جمع  کر لیے جاتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے ہمارے کوآرڈینیٹرز سے رابطہ فرمائیں شکریہ۔
اللہ تعالی ہم سب کو صدق دل سے انسانیت کی خدمت کی توفیق عطاء فرماۓ۔آمین
(عدنان وزیر بانی فاٶنڈیشن)